💚💚💚
لوگوں نے کچھ دیا تو سنایا بھی بہت کچھ
اے خدا اک تیرا ہی در ہے جہاں کبھی طعنہ نہیں ملتا
💚💚💚
لوگوں نے اپنے گھروں کو جنت بنا لیا
پر جنت میں گھر بنانا بھول گئے
💚💚💚
دعائیں مانگتے تھک مت جانا
کبھی یہ مت کہنا کہ ہماری تو رب سنتا ہی نہیں
ارے ایک وہی تو ہے جو سنتا ہے دل سے مانگو تو وہ ضرور دیتا ہے
💚💚💚
سمجھانے والے بہت ہیں مگر
سمجھنے والا اللہ ﷻ کہ سوا کوئی نہیں
💚💚💚
چھوٹی سی نیکی کو چھوٹا سمجھ کے چھوڑ نہ دیجئے
یہ جنت کا دروازہ کھلوا سکتی ہے
💚💚💚
قرآن مجید کو چومنے کا اپنا ہی مزا ہے
ایک سکون سا اتر جاتا ہے سانسوں میں
💚💚💚
اور جتنا سکون سجدے میں ہے
دنیا کے کسی کونے میں نہیں
💚💚💚
راستہ ایک ہی تھا حضرت موسیٰ علیہ السلام گزر گئے
اور فرعون ڈوب گیا بھروسہ راستے پر نہیں اللہ پہ کرو
💚💚💚
بندے اور اللہ کی محبت میں فرق یہ ہے کہ بندے کی محبت
ہمیشہ انسان کی بڑی کمزروی بن جاتی ہے اور اللہ کی محبت ہمیشہ انسان کی سب
سے بڑی طاقت بن جاتی ہے
💚💚💚
یوں تو وہ دلوں کے حال جانتا ہے
مگر وہ چاہتا ہے کہ اس سے مانگا جائے
یہ اس کی شان ہے
کیونکہ وہ بادشاہ ہے وہ رب ہے
وہ رحیم ہے وہ کریم ہے کیونکہ وہی اللہ ہے
💚💚💚
زندگی اگر امتحان کے لیے خدا نے دی ہے
تو فکر نہ کر تیاری کے لیئے کتاب بھی دی ہے
💚💚💚
امید جب الله سے جڑی ہو
تو ٹوٹنے کا امکان نہیں ہوتا
💚💚💚
آنسوں بہانے کی صحیح اور بہترین جگہ جائے نماز ہے نہ کہ لوگوں کے پہلو
پڑھ کر نماز بھی خالق تیرا مقروض ہوں
جسم تو پڑھتا ہے خیالوں میں قضا ہوتی ہے
💚💚💚
اداسی بندے کو اللہ کے قریب لیجاتی ہے
اور مایوسی بندے کو اللہ سے دور کردیتی ہے
💚💚💚
ضروری نہیں کہ دھڑکن بند ہو تو ہی دل مردہ ہوتا ہے
دل اگر یاد الہی سے غافل ہو گیا تو بھی وہ مردہ گردانا جاتا ہے
💚💚💚
لوگ بددعاؤں سے ڈرتے ہیں پر اپنے اعمال سے نہیں
💚💚💚
اگر یہ طے ہے کہ جو دیا وہ لوٹ کر آئے گا
تو کیوں نہ صرف دعائیں ہی دی جائیں
💚💚💚
اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو صرف
گمراہ لوگ ہی ہوتے ہیں
💚💚💚
اپ بارش کو غور سے دیکھں تو پتہ چلتا ہے کہ اس کے ہر قطرے میں اللہ کی رحمت ہے
اور یہ کس کس کے لیے ہے یہ بارش برسانے والا ہی جانتا ہے سبحان الله
💚💚💚
اس کے در پہ سکون ملتا ہے اس کی عبادت سے نور ملتا ہے جو جھک گیا اللہ کے سجدے
میں اسے کچھ نہ کچھ ضرور ملتا ہے
💚💚💚
ایک میرا رب ہی ہے
جو ایک سجدہ میں مان جاتا ہے
ورنہ یہ دنیا والے تو
جان لے کر بھی معاف نہیں کرتے
💚💚💚
بے نمازی کو موت کے وقت اتنی پیاس لگتی ہے
اگر اس کو سات سمندر کا پانی بھی پلا دیا جاۓ
تو بھی اس کی پیاس نہ بجھے
💚💚💚
بندگی میری یارب کاش تجھے بھا جائے
روزہ رکھ کر سجدہ کروں اور موت آ جائے
💚💚💚
جھوٹ حرص اور بےایمانی سے روزی نہیں بڑھتی لیکن دیانتداری سے برکت اور سکون جیسی
دولت سے انسان مالامال ھو جاتا ہے
اللہ تعالیٰ ہم سب کو رزق حلال کمانے کی توفیق دے آمین
💚💚💚
شکر اس مقام کو کہتے ہیں جہاں اللہ کی رضا اور آپ کی خواہش ایک ہو جائے
💚💚💚
تمہارا اک رب ہے پھر بھی تم اسے یاد نہیں کرتے
لیکن اس کے کتنے بندے ہیں پھر بھی تم کو نہیں بھولتا
💚💚💚
نعمت كى ناشكرى زوال کا آغاز ہے
اور استغفار کى كثرت عروج کا آغاز ہے
استغفرالله سربلندی کا وظیفہ ہے
اور الحمد الله انعام یافتہ بندوں کا ورد
💚💚💚
خدا ایسی دولت اور شہرت سے بچائے جس میں انسان غرور و حسد میں مبتلا ہو جائے
💚💚💚
انسان کی سب سے مشکل رات قبر کی پہلی رات ہوتی ہے
یا اللہ ہمیں قبر کے عذاب سے بچانا
💚💚💚
جو دل اک بار رب کی یاد میں دھڑک اٹھتا ہے دنیا کی ہوس اس سے کوسوں دور بھاگ جاتی
ہے
💚💚💚
ایک بزرگ سے کسی نے پوچھا کہ عبادت کرنے کے لیے بہترین دن کونسا ہے؟
بزرگ نے کہا موت سے ایک دن پہلے
اس نے حیرت سے کہا کہ موت کا وقت تو معلوم نہیں
فرمایا تو پھر زندگی کے ہر دن کو آخری سمجھو
💚💚💚
جو دل دوسروں کی تکلیف دیکھ کر بےچین ہوجائے تو جان لو اس دل میں اللہ رہتا ہے
💚💚💚
جب آدمی ثواب کی نیت سے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے پس وہ بھی اس کے لیے صدقہ
ہے
صحیح بخاری۵۵
💚💚💚
چہرے کے ساتھ دل بھی صاف کیجیے
کیوں کہ رب کی نظر چہروں پر نہیں دل پر ہوتی ہے
💚💚💚
سوتے سوتے اللہ کا ذکر کرنے کی عادت ڈالیں
کیا پتا یہ عادت ابدی نیند سوتے سوتے بھی کام آجاۓ
💚💚💚
سجدے کی توفیق ملنا بھی رب کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے جن سے یہ توفیق چھن جاتی
ہے پھر نہ وہ دنیا کے رہتے ہیں اور نہ ہی دین کے
💚💚💚
جب بھی کوئی معافی مانگے تو اسے اس امید پے معاف کردو کہ میرا اللہ بھی قیامت کے
دن مجھے اسی طرح معاف فرمائے گا
💚💚💚
میرے عمل کے بدلے اگر کچھ ملتا
تو شاید آج مجھے کچھ نہ ملتا