Mother and father status in Urdu | Maan baap Status in Urdu

Mother father status,quotes
ماں اور بیوی دونوں ہی عزت و احترام کے حقدار ہیں
کیونکہ ایک آپ کو دنیا میں لائی اور دوسری
 ساری دنیا چھوڑ کر آپ کے پاس آئی

ماں کی ایک دعا زندگی بنا دیتی ہے
خود روتی ہے مگر ہم کو ہنسا دیتی ہے
بھول کر بھی اس کو مت رلانا کیونکہ
ماں کی بد دعا پورا عرش ہلا دیتی ہے

خدا نے ماں کو کیا عظمت کمال دی
اس کی دعا نے ہر بلا کو ٹال دی
نبیﷺ نے بھی حدیث میں ماں کی کیا مثال دی
کہ جنت اٹھا کے اس کے قدموں میں ڈال دی

آسائشوں کی گود میں حاصل نہیں ہوا
پایا تھا جو سکون کبھی ماں کی گود میں

دور چلا جاتا ہے میرے گھر کی دہلیز سے اداس ہو کر
پریشان نہیں ہوتا میں کبھی اپنی ماں کے پاس ہو کر

جن کے سر پہ ماں کی دعا ہوتی ہے
زہر سے بھی حاصل ان کو شفا ہوتی ہے

تیرے قدموں میں یہ سارا جہاں ہو گا اک دن
ماں کے ہونٹوں پہ تبسم کو سجانے والے

کتنے بے وقوف ہیں وہ لوگ جو اپنے والدین کی خدمت کر کے
 دعا نہیں لیتے اور دوسروں سے کہتے ہیں میرے لیے دعا کرنا

والدین اور درخت دونوں بوڑھے ہو جاتے ہیں
لیکن ان کی چھاؤں ہمیشہ گھنی رہتی ہـے

اولاد کے لیے باپ وہاں ہاتھ پھیلا دیتا ہے
جہاں وہ پاؤں رکھنا بھی گوارا نہیں کرتا

اپنی زبان کی تیزی اس ماں پر مت چلا
جس نے تمہیں بولنا سکھایا

محبت ماں سے سیکھو
اور صبر باپ سے

اک ماں ہی ہے جو خود تو بھوکے پیٹ سو سکتی ہے
مگر اپنے بچوں کو کبھی بھوکے پیٹ سونے نہیں دیتی

اپنے والدین کو خوش رکھا کرو
تمہیں رب سے خوشیاں مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی

جب بھی ماں پر نظر پڑتی ہے
تو احساس ہوتا ہے کہ ابھی بھی دنیا میں محبت باقی ہے

اترنے ہی نہیں دیتی مجھ پر کوئی آفت
میری ماں کی دعاؤں نے آسمان روک رکھا ہے

ماں سے محبت کرو
ماں کے ساتھ اچھی طرح سے پیش آئیں
کیونکہ ایک ماں ہی کی دعا تم کو جنت میں لے کر جائے
گے

یہ کہہ کر فرشتوں سے جنت میں چلی جاوں گی
میں اپنی ماں کے قدموں کے نشان ڈھونڈ رہی ہوں

ماں اک وہ رشتہ ہے جو اپنے بچوں کے لیے ہر تکلیف سہتی ہے
اور ہم اتنے خود غرض ہو جاتے ہیں کہ ان کی تکلیفوں کو کچھ سمجھتے ہی نہیں ہیں

والدین کی دعائیں وہ عظیم نعمت ہے
جو اپنی اولاد پر آنے والی ہر مصیبت کو روک دیتی ہیں

دس بار حج کرلو دس مسجدیں بنا لو
لیکن ایک بات یاد رکھنا
اگر ماں باپ راضی نہیں ہیں
تو اللہ بھی راضی نہیں ہے

ایک‌ ہستی‌ ہے جو شان ہے میری
شان سے بڑھ کر جان ہے میری ‌
وہ کوئی اور نہیں
امی جان ہے میری

کردے معاف ماں مجھے جنت کا ہے سوال
جنت نہ مل سکے گی تیرے روٹھنے کے بعد

انسان کی بربادی کا وقت تب شروع ہوتا ہے جب اس کے والدین
 اس کے غصے اور نارضگی کے خوف سے اپنی ضرورت بتانا اور نصیحت کرنا چھوڑ دیتے ہیں

ماں باپ کے پاس بیٹھنے کے دو فائدے ہیں
آپ کبھی بڑے نہیں ہوتے اور ماں باپ کبھی بوڑھے نہیں ہوتے

آج کا نافرمان بیٹا کل کا پریشان باپ ہو گا یہی قانونِ فطرت ہے

عزت بھی ملے گی دولت بھی ملے گی
ماں کی خدمت کرو جنت بھی ملے گی

دنیا میں مجھے جو بھی جتنا بھی ملا ہے
یہ سب کچھ میری ماں پاب کی دعاؤں کا صلہ ہے

ہمارے والدین نے ہمیں بچپن میں شہزادوں کی طرح پالا ہے
لہذا ہمارا فرض بنتا ہے کہ بڑھاپے میں ہم انہیں بادشاہوں کی طرح رکھیں

ماں دل سے تیرا خیال مٹایا نہیں جاتا
ماں تجھ کو چھوڑ کے جایا نہیں جاتا
ماں جو لذت ہے تیرے ہاتھ کی روٹی میں
وہ لذت کسی اور کے ہاتھ کی روٹی میں پایا نہیں جاتا

اگر وقت ملے دو پل کا تو حال پوچھ لینا
اگر زندگی پریشان کرے تو سوال پوچھ لینا
اور جنہوں نے سیکھایا ہے پیروں پر چلنا
کبھی ان ماں باپ کا بھی حال پوچھ لینا

والدین کو بیماری کم
اولاد کی نافرمانی زیادہ تکلیف دیتی ہے

اپنی ماں کا خیال رکھا کریں وہ ایک ہی ہے جو اس جعلی دنیا میں آپ سے واقعی محبت کرتی ہے

ماں باپ کا دل جیت لو کامیاب ہو جاوگے
ورنہ ساری دنیا جیت کر بھی ہار جاؤگے

ماں باپ سے کبھی حساب نا کرنا
ورنہ رزق کے سارے دروازے تم پر بند ہو جاینگے

ماں کی محبت وہ گہرا سمندر ہے
جس کی گہرائی کوئی ناپ نہیں سکتا

اللہ کی رضا ماں باپ کی رضا میں ہے
اور اللہ کی سختی ماں باپ کی سختی میں ہے

سورج اور والد کی گرمی کو برداشت کرنا سیکھو
کیونکہ جب یہ ڈوب جاتا ہے
تو ہر طرف اندھیرا چھا جاتا ہے

ہر انسان اپنے لیے آسانیاں چاہتا ہے
واحد ماں اور باپ اپنی اولاد کے لیے آسانیاں چاہتے ہیں

باپ ایک ایسی ہستی ہیں
جو اپنی عمر اولاد کی خواہشیں
پوری کرنے میں گزار دیتا ہے

آپ کے والد کی ہر چیز مقدس ہے
یہاں تک کہ جوتے بھی جس کو دروازے کے سامنے دیکھ کر آپ کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے

والدین کی خدمت جنت کا دروازہ ہے خوش نصیب لوگ اس
 دروازے کو زندگی میں اور بدنصیب ان کی موت کے بعد ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں

ماں میری صدائیں دیتی رہتی ہے
آنچل سے ہوائیں دیتی رہتی ہے
میں جب بھی سفر میں رہتا ہوں
ماں مجھ کو دعائیں دیتی رہتی ہے

والدین اس درخت کی مانند ہیں جن کے سائے تلے بچے خود کو سب سے زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں

تم چاہو کتنے ہی پر فیوم لگا لو
لیکن جو خوشبو
ماں کے آنچل میں ہے
وہ کسی پرفیوم میں کہاں

اس دنیا میں صرف والدین ہی سچی محبت کرتے ہیں
باقی سب دھوکہ ہیں
کوئی مطلب سے پیار کرتا ہیں تو کوئی مطلب کے لیے

ماں کی اک دعا زندگی بنا دے گی
خود تو روے گی مگر تم کو ہنسا دے گی
بھول کر بھی نا رولانا ماں کو کبھی
کیونکہ اک چھوٹی سی بددعا عرش کو ہلا دے گی

اپنی اولاد کے سامنے اپنے والدین سے جھگڑا نہ کیا کرو کیونکہ جو ہم لکھتے ہیں اولاد وہ پڑھتی ہے

‏عورت کے سب روپ ہی پیارے ہیں لیکن جو محبتیں وہ ماں بننے
 کے بعد اولاد پر نچھاور کرتی ہے اُسے لفظوں میں بیان کرنا کسی کے بس میں نہیں

اگر آپ کو روکنے ٹوکنے والا ڈانٹ ڈپٹ کرنے والا کوئی
 موجود ہے تو شکر ادا کریں کیونکہ جس باغ کا کوئی مالی نا ہو وہ بہت جلد اجڑ جاتا ہے

دنیا میں صرف ماں باپ ہی ایسے ہوتے ہیں
جو اپنی اولاد کو غلط راستے پہ چلنے سے روکتے ہیں

جو والد کی قدر کرے وہ کبھی غریب نہیں ہوتا
جس نے ماں کی قدر کرلی وہ کبھی بدنصیب نہیں ہوتا

سخت راتوں میں بھی آسان سفر لگتا ہے
یہ میری ماں کی دعاؤں کا اثر لگتا ہے